کراچی کے آسمان پر بادلوں کا ڈیرہ ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔
کراچی کے علاقوں ابراہیم حیدری اور یونیورسٹی روڈ پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ گرومندر، صدر، نمائش، کلفٹن اور کورنگی سمیت دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
14 سے 16 جون تک کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث شہر میں تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں.
چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل (ر) انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کل صبح کسی بھی وقت زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفان کا لینڈ فال کیٹی بندر اور گجرات کے بیچ ہوگا۔