فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں میئر، ڈپٹی میئر الیکشن کیلیے رینجرز تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کراچی میں میئر، ڈپٹی میئر الیکشن کیلیے رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میئراور ڈپٹی میئر کا الیکشن کل ہو گا، اس موقع پر امن  وامان اور حالات کو معمول کے مطابق رکھنے کیلیے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔

وزارت نے کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر الیکشن کیلیے رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی،وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔