فائل فوٹو
فائل فوٹو

سمندری طوفان، تمام صنعتوں،سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

کراچی: ایس ایس جی سی اعلامیہ کے مطابق سمندری طوفان بپرجوئے کی ممکنہ آمد کے پیشِ نظر اور قدرتی گیس اور آر ایل این جی میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس نے وفاقی حکومت کی واضع ہدایات کے تحت تمام صنعتوں کو بشمول ان کے کیپٹو پاور، فرٹیلائزر سیکٹر اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کر دی ہے۔

گیس کی فراہمی آج بدھ کی صبح 7 بجے سے بند کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سوئی گیس نے تمام صنعتی اور سی این جی ایسوسیشنز کو گذشتہ رات بذریعہ ای میل گیس کی بندش کے نوٹسز ارسال کر دیے تھے۔

حکومتی احکام کے تحت سمندری طوفان کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ گیس پاور سیکٹر کو دی جائے گی تاکہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس، کے-الیکٹرک کو اسکی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی زمینی گیس اور آر ایل این جی دونوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔