سمندری طوفان، وزیر اعظم نے 14رکنی ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری طوفان "بیپرجوئے” کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے 14 رکنی ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان "بیپرجوائے” کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نےممکنہ صورتحال سے نمٹنےکیلیے 14 رکنی ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دے دی۔

شیری رحمان ،خرم دستگیر،امین الحق ،ناصرشاہ ،راشدلنگڑیال ،سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن ، چیئرمین این ڈی ایم اے ،چیف سیکریٹری سندھ ،بلوچستان اور ڈی جی محکمہ موسمیات کمیٹی میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیکریٹری پاور ڈویژن ،سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اورڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بھی شامل کیا تاکہ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

کمیٹی طوفان کی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی اور پاکستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیدا صورتحال اور نقصانات کا بھی جائزہ لے گی۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری طوفان بپرجوئے سے متعلق اجلاس میں ہدایت کی تھی کمیٹی کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے عوام کوآگاہ رکھے اور ساحلی علاقوں سےلوگوں کامکمل انخلایقینی بنایا جائے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے.