سمندری طوفان بائپرجوائے: پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیش نظر پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان سے ممکنہ متاثرہ علاقوں کی طرف پاک فوج کے اضافی دستے  تعینات کردیئے گئے۔ کورکمانڈ کراچی نے ریسکیوں عمل کو ہرحال میں آج رات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےاگلے 72 گھنٹوں تک رینجرز اور فوجی دستوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات اہلکار سول انتظامیہ کے تعاون سے اس مشکل گھڑی میں عوام کی بھرپور مدد کریں۔

 

دوسری جانب ملیر کینٹ سے مزید ٹروپس ساحلی علاقوں کی طرف پاک فوج کے اضافے دستے تعینات کئے گئے۔امدادی دستے پی ڈی ایم اے کی سپورٹ میں کیماڑی اور کراچی کے وسطی، غربی اور جنوبی اضلاع میں تعینات کئے گئے۔پاک فوج کی طرف سےکیماڑی اور کراچی کے وسطی، غربی اور جنوبی اضلاع میں ریلیف کیمپ بھی قائم کر دئیے گئے۔

پاک فوج نے رات گئے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،پاک فوج کی طرف سے ٹھٹھہ میں 9, سجاول اور بدین میں مزید 14، 14 ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ،82 فیصد سے زائد آبادی کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، منتقلی کا عمل آج رات تک مکمل کر لیا جائے گا اب تک کے اعداد شمار کے مطابق 73,843 میں سے 60,442 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔