وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ

اسلام آباد (امت نیوز) وزیرِاعظم محمد شہبازشریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پرآذربائیجان کیلئے روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

آذربائیجان میں وزیرِاعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اورتوانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِاعظم سے آذربائیجان کے وزراء کے وفد کی ملاقات بھی ہو گی۔