پشاور(امت نیوز) سی ٹی ڈی کی پاک افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کوئٹہ کی پاک افغان سرحد چمن میں کامیاب کارروائی میں4 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم علی محمد عرف چھوٹا قاری کے دوران تفتیش انکشافات کے بعد پاک افغان سرحد پر کارروائی کی۔
دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ ایک دہشت گرد نے خودکش دھماکے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔