آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں، فائل فوٹو
آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں، فائل فوٹو

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے چشمہ گوٹھ کا ہنگامی دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے چشمہ گوٹھ ابراہیم حیدری کا ہنگامی دورہ کیا۔گورنر سندھ نے وہاں موجود ماہی گیروں اور دیگر متاثرین میں کھانا اور راشن تقسیم کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، راشن سے گھروں کے چولہے جلنا شروع ہوجائیں گے،ہزاروں افراد بیروزگار ہو چکے ہیں،ان کے گھروں میں طوفان سے قبل ہی طوفان آچکا ہے،کیونکہ مچھلی،جھینگا پکڑنے والوں سمیت دیگر افراد کا کاروبار بند ہوچکا ہے۔

روزانہ 5000 افراد کا کھانا گورنر ہاؤس سے آئے گا ، جبکہ چشمہ گوٹھ کے 200 بچوں کے مکمل تعلیمی اخراجات برداشت کروں گا، چشمہ گوٹھ میں مہینے کا راشن بھی فراہم کیا جائے گا، ہمارے لئے کوئی مسیحا نہیں آئے گا،ہمیں خود اپنا مسیحا بننا ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے ضلع سجاول کی ساحلی پٹی سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اسکولوں گورنمنٹ بوائزڈگری کالج سجاول،بوائزہائی اسکول سجاول،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول چوہڑ جمالی اورگورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چوہڑجمالی میں قائم کردہ ریلیف کیمپوں کادورہ کیا ۔

ریحانہ لغاری کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ہیرسوہو،نومنتخب ضلعی چئرمین دانش غلام قادرخان ملکانی،اسسٹنٹ کمشنرسجاول فاطمہ صائمہ،ٹی ایم او سجاول مستانہ سولنگی اوردیگرعملہ موجود تھا۔