جماعت اسلامی نے میئر الیکشن سے قبل کارکنان کو آرٹس کونسل طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے میئر الیکشن سے قبل کارکنان کو آرٹس کونسل طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر ضلع جنوبی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعرات کو صبح 8 بجے تمام کارکنان سندھ اسمبلی کے چوراہے پر پہنچیں۔اس چوراہے کے قریب کراچی جماعت کا کیمپ سندھ بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے مین گیٹ کے قریب ہو گا۔ میئر کا الیکشن آرٹس کونسل میں ہو گا اس کا پروسس دوپہر تک چلے گا۔ کارکنان کوشش کریں کہ صبح سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کراچی جماعت کے کیمپ پر پہنچیں۔