کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے اراکین حافظ نعیم کو ووٹ دیں ، پارٹی فیصلے کے خلاف جانے والوں کی سیٹ بھی جائے گی اور غدار بھی کہلائیں گے ۔ یہ بیان قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ و پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے وڈیو پیغام میں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ جون میئر کراچی اور دیگر اضلاع میں ٹائون چیئرمین کے انتخابات کا دن ہے،اس وقت تمام سیاسی اخلاقیات ختم ہوچکی ہیں،پیپلزپارٹی کے لیے اہم ترین دن ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ یقین رکھتی ہے یا نہیں،نو مئی کا واقعہ بھی اس لئے کرایا گیا تاکہ ڈرا دھمکا کر کنٹرول کیا جائے،ہم نے میئر اور ڈپٹی میئر پر جماعت اسلامی کی غیر مشروط حمایت کی ہے،پیپلزپارٹی اور جی ڈی اے کے ووٹ میئر کے لئے ناکافی ہیں،پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کے 169 ووٹ ہیں،جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 192ووٹ ہیں،میئر کے لئے 184ووٹ درکار ہیں،اخلاقاً پیپلزپارٹی کے ہاتھ اٹھا لینا چاہیے تھا ان کے پاس اسکور پورا نہیں،اب تو الہ دین کا چراغ یا سرکاری ڈنڈے ہی تبدیل کروا سکتا ہے،اگر کل ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے تو پیپلزپارٹی مزید بے نقاب ہوگی،کل دھونس دھاندلی سے پیپلز پارٹی بے نقاب ہوگی،جس طرح سندھ ہائوس اور دیگر ہائوسز میں ہارس ٹریڈنگ سے بے نقاب ہوئی،ہم نے جماعت اسلامی کی مکمل حمایت کی ہے،تمام پی ٹی آئی کے منتخب اراکین جماعت اسلامی کو ووٹ کریں،ہم نے 11رکنی پارلیمانی بورڈ بنایا تھا،ان کے ریکمنڈیشن پر پارٹی کی ٹکٹ جاری کیے ہیں،تمام فیصلے مشاورت کے بعد کیے گئے ہیں،مشکل وقت آتا ہے گذر بھی جاتا ہے،اگر میرے پاس پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ہوتا تو میں کونسلر بھی نہیں بن سکتا تھا،یہ سیٹ پارٹی کی امانت ہوتی ہے،مشکل وقت گذر جائے گا کوئی بھی پریشر میں آکر عمران خان سے غداری نہ کرے،قوم غداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،برائے کرم پارٹی کے ہدایات پر عمل کریں،اگر پارلیمانی لیڈر کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی تو کارروائی ہوگی،سیٹ بھی جائے گی اور غدار بھی بننا پڑے گا،میئر کراچی کے حافظ نعیم الرحمن سمیت تمام امیدواروں کو ووٹ کریں جن کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔