جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کا ممبران پورے پہنچنے کا دعوی

کراچی ( ُاسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نےممبران پورے پہنچنے کا دعوی کردیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی پی پی کے 173 بلدیاتی نمائندے ووٹ دینا پہنچ گئے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 180 ارکان ووٹ دینے پہنچ گئے ہیں،

یہ بھی پڑھیں:۔میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لیے کراچی میں میدان سج گیا

واضح رہے کہ آج کراچی کے شہر قائد  میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن آج کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ کراچی کی سٹی کونسل کے 367 والے ایوان میں تاحال پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے۔

آج ہونے والے الیکشن کے بعد 184 اراکین کی حمایت حاصل کرنیوالی جماعت یا اتحاد کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں فاتح ہو سکے گا۔