کراچی (اُمت نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک صورتحال میں جماعت اسلامی کو الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی ایک موسمیاتی چیلنج کا سامنا ہے، سمندر کا پانی کئی دیہاتوں میں داخل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لیے کراچی میں میدان سج گیا
پولنگ شروع شرجیل میمن نے بتایا کہ کیٹی بندر، سجاول، بدین، شاہ بندر اور ٹھٹھ کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کو منتقل کردیا گیا اور ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے تاکہ اس صورتحال میں کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔