سمندری طوفان بپرجوائے کی خلاء سے تصاویر جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)سمندری طوفان بپرجوائے کی خلائی اسٹیشن سے لی جانے والی تصاویر سامنے آگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاباز سلطان النیادی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سمندری طوفان بپرجوائے کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔


انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کی یہ تصاویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کِلک کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 2 دن پہلے النیادی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بحیرہ عرب میں بننے والے بڑے طوفان کو ہندوستانی ساحل کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔