کراچی (اُمت نیوز)جماعت اسلامی کے کارکنان اور پولیس آرٹس کونسل روڈ پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔جماعت اسلامی کے کارکنان شدید نعرے بازی کرتے رہے،
جماعت اسلامی کے کارکنان آرٹس کونسل کے مرکزی دروازے پر پہنچنے کی کوشش ۔ پولیس اہلکاروں نےجماعت اسلامی کے کارکنان کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے
واضح رہے کہ آج کراچی کے شہر قائد میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن کےدرمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔
کراچی کی سٹی کونسل کے 367 والے ایوان میں تاحال پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے۔آج ہونے والے الیکشن کے بعد 184 اراکین کی حمایت حاصل کرنیوالی جماعت یا اتحاد کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں فاتح ہو سکے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos