کراچی: سمندری طوفان بائپر جوائے آج سہ پہر کیٹی بندر اور کچھ سے ٹکرائے گا۔
کور کمانڈر کراچی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو طوفان گزرنے تک ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدا،ملیر اور حیدرآباد میں اضافی فوجی دستے اسٹینڈ بائی میں رکھے گئے ہیں۔
پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو عمل کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے،نئے اعدادوشمار کے مطابق 97.4 فیصد آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
کور کمانڈر کراچی نے کہاکہ ضلع بدین، سجاول اور ٹھٹہ میں 44 ریلیف کیمپوں میں 76,925 افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقررہ وقت میں منتقلی کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے پر پاک فوج، رینجرز، بحریہ، این ڈی ایم اے اور تمام سول انتظامیہ داد کی مستحق ہے۔