نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات شدت اختیار کرگئے، مشتعل ہجوم نے امپھال میں بی جے پی کی خاتون وزیرِ صنعت نیمچا کیپجن کا سرکاری گھر جلا کر راکھ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پُرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہیں، صرف ایک دن میں متاثرہ گاؤں کے 500 سے زائد افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔
مئی کے آغاز سے شروع ہونے والے نسلی فسادات میں اب تک کم از کم 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔