لاہور: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے،میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا ، ایونٹ کے چار میچز پاکستان کے شہر لاہور میں جبکہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے ۔
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ایشیا کپ میں مجموعی طورپر13 میچز ہوں گے جن میں سے ابتدائی چار میچز لاہور میں کھیلےجائیں گے۔
فائنل سمیت نو میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے دو مقامات پر ایشیا کپ میزبانی کرنے کی تجویز دی تھی کہ بھارت نیوٹرل مقام پر اپنے میچز کھیل لے جسے تسلیم کر لیا گیا ہے۔