اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو چکوال روڈ پر حادثہ پیش آیا تاہم وہ محفوظ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف اسلام آباد واپس جارہے تھے کہ راستے میں چکوال روڈ پر گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی ، جس کے باعث ڈرائیور ز نے اچانک زور دار بریکس لگائیں، اچانک بریک لگانے پر پروٹوکول کی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔

راجہ پرویز اشرف کی بلٹ پروف گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا لیکن وہ اور ان کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہے ۔