کراچی: جماعت اسلامی ضلع شرقی کے رہنما ڈاکٹر فواد احمد گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین اور ابراہیم صدیقی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے،جماعت اسلامی کے امیدواروں نے تین کے مقابلے میں 12 ووٹ حاصل کیے ۔
ڈاکٹر فواد احمد اسلامی جمعیت طلبہ سندھ میڈیکل کالج کے ناظم اور معتمد کراچی ریے ہیں ۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب قیم اور ضلع شرقی کے نائب امیر رہے ان دنوں جماعت اسلامی ضلع شرقی کے قیم کی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔
جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر سید شاہد ہاشمی نے ڈاکٹر فواد احمد اور ابراہیم صدیقی کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے لیے استقامت کی دعا کی ہے۔