الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 
الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی

لندن (امت نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی، اور انہوں ںے ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے پنجاب یونیورسٹی میں اپلائی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے 1968 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا تھا، تاہم ان کی بی اے کی ڈگری کہیں گم ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بی اے کی ڈگری کے لئے پنجاب یونیورسٹی سے رابطہ کیا ہے، اور ان کی جانب سے بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری کے لئے 2990 روپے نجی بینک میں جمع کرائے گئے ہیں۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ڈپلیکیٹ ڈگری جاری کرنے کا پراسس مکمل کر لیا گیا ہے، دستایزات کے مطابق نواز شریف نے 1968 میں بی اے کا امتحان پاس کیا اور 340 نمبر حاصل کئے تھے.