کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کل کے انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کردیے۔ سمندری طوفان اور ممکنہ بارش کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی میں کل ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، ناظم امتحانات ظہیر الدین کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت صوبہ بھر میں کل منعقد ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں، جب کہ ملتوی کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
گزشتہ روز بھی شیڈول کراچی میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے تھے، اور کمشنر کراچی اقبال میمن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جب کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے بھی 14 اور 15 جون کو ہونے والے پرچے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔