زرداری لیگ نے عوام کے مینڈیٹ پرڈاکا مارا،سردارعبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردارعبدالرحیم کی بلدیاتی اداروں میں جی ڈی اے کے منتخب نمائندوں کی حلف برداری پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ منتخب نمائندے بغیرکسی تفریق کے متعلقہ علاقوں کی ترقی اورعوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری لیگ نے الیکشن کمیشن کے ملی بھگت سے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرکے سندھ کے عوام کے حقوق اورمینڈیٹ پر ڈاکا مارا،بلدیاتی انتخابات میں جی ڈی اے کے نشان پرٹاؤن کمیٹی مٹیاری کے منتخب چیئرمین سید حسن شاہ جاموٹ،وائس چیئرمین سید میر کاظم حسینی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے کامیاب عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں،جی ڈی اے کے منتخب نمائندے بلدیاتی اداروں کو ملنے والے بجٹ اورفنڈز پرنظر رکھیں تاکہ وہ کرپشن کے نذر ہونے کے بجائے عوام اورعلاقوں کی بہتری پرخرچ ہوسکیں۔
سردارعبدالرحیم