کراچی (اساٹف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہناہے کہ آج کراچی و حیدر آباد میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا،کراچی میں پیپلز پارٹی نے عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا دیں، یہ پی ڈی ایم کی سیاست میں ایک اور دھبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ آج کراچی و حیدر آباد میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیااورکراچی میں پیپلز پارٹی نے عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا دیں ،یہ پی ڈی ایم کی سیاست میں ایک اور دھبہ ہے،ویسے توسندھ میں انسانی حقوق تو سالوں سے ہی پامال ہورہے ہیں لیکن آج جمہوریت کے دعویدار جماعت نے جمہوریت کیساتھ کھلواڑ کیا ،حیدرآباد میں ہماری اکثریتی ٹاونز میں پولنگ کے عملے کو خراب کیا گیا.
پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں،پیپلز پارٹی کا یہ اقتدار زیادہ دیر رہنے والا نہیں ،سندھ بھر سے جلد پیپلز پارٹی کی بدمعاشی کو لگام دینگے۔