سعودی جنرل ایویشن سول ایویشن سیکیورٹی اسسمنٹ ٹیم کا دوسرا مرحلہ ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعودی جنرل ایویشن سول ایویشن "گاکا” سیکیورٹی اسسمنٹ ٹیم کا دوسرا مرحلہ ختم ،لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں آٹھ رکنی ٹیم نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ سی اے اے ترجمان کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (ریگولیٹری) اور ایئرپورٹ مینجمنٹ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ٹیم کا استقبال کیا۔

"گاکا” ٹیم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ٹیم نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر اے ایس ایف، ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کے سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا،سعودی "گاکا” ٹیم نےکارگو ایجنٹس کی نافذ سیکیورٹی اقدامات کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا۔اس سے قبل ٹیم نے پہلے مرحلے میں لاہور اور ملتان ایئرپورٹس کا معائنہ کیا تھا۔

ٹیم نے مجموعی طور پر سیکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا،یاد رہے سعودی "گاکا” سیکیورٹی ٹیم کے دورے کا مقصد پاکستان سے براہ راست سعودی عرب جانے والی فلائٹس کو ائرپورٹس پر فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہے۔