ہارڈشپ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے،ترجمان وزارت مذہبی امور

پہلےآئیے پہلے پائیے،سرکاری حج کی محدود نشستوں پردرخواستیں طلب

اسلام آباد (امت نیوز) حج کرنےکےخواہشمند خواتین وحضرات کیلئےبڑی خبریہ ہے کہ وزارت مذہبی امورنےسرکاری حج کی محدود نشستوں پردرخواستیں طلب کرلی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت نےسرکاری حج کی محدود نشستوں پر پہلےآئیے پہلےپائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہارڈشپ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے،درخواست فارم مذہبی امورکےسیکشن افسرحج پالیسی کو دستی یا بذریعہ ای میل بھجوائیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حج درخواست فارم پر پورے گروپ کی تفصیلات بھجوائی جاسکتی ہیں۔