کامیابی والدہ کی محنت اور تربیت کا نتیجہ، نو منتخب میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی منتخب ہونے کے بعد اپنی والدہ فوزیہ وہاب کی قبر پر حاضری دی۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والدہ کی قبر پر حاضری کی تصویر شیئر کی۔نو منتخب میئر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میری امی آپ کی محنت اور آپ کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ ‘مرتضیٰ وہاب نے مزید لکھا کہ ’پروردگار آپ کی مغفرت فرمائے اور مجھے آپ کا اور ابا کا نام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ’والدین سے بڑی نعمت کوئی نہیں۔‘