ساجد سدپارہ بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرینگے

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
نوجوان کوہ پیما ساجد سدپارہ نانگا پربت بیس کیمپ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں اور وہ اگلے ماہ اسے سر کرلیں گے۔
رپورٹس کے مطابق 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے ، ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن سر کرنا چاہتے ہیں اور وہ اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں۔


اپریل میں ساجدسد پارہ بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال کی 8 ہزار 91 میٹر اونچی اناپرنا چوٹی سر کرنے والے کے پہلے پاکستانی بن گئے ۔
قبل ازیں ساجد سدپارہ نے بغیر اضافی آکسیجن کے تین دن اور 18 گھنٹے میں کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، مناسلو اور اناپورنا سرکرنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا ۔
واضح رہے کہ ساجد سدپارہ لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ہیں، ساجد سدپارہ ان تمام 14 چوٹیوں کو سر کرکے اپنے والد کے خواب کی تکمیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔