اسلام آباد:سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی سے متعلق اہم بل کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔
بل میں کہا گیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کو پانچ سال سے زائد نہیں ہونا چاہیے، یہ اہم ترمیم آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان کی جانب سے پیش کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نوازشریف اس کا شکار ہوئے ہیں، یہ ترمیم آج ہی پاس ہونی چاہیے۔
یوسف رضا گیلانی نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود اپنے اختیارات واپس کیے تھے ، میں سزا بھگت چکا ہوں ، چاہتا ہوں کہ آئندہ کیلیے لوگوں کو یہ مشکل نہ آئے ۔