ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو
ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کونسلرز کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے کونسلرز کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سابق ناظم شبیر حسین نے دیگرارکان کے ساتھ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ آج سے ہم پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سابق کونسلرز شمیم حسین, ملک شھاب, ہمایوں خان, غلام فاروق , اعجاز خان محمد  واحد، جمیل خان اور زاہد سعید الہی نے بھی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ جو آج پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں یہ لوگ 2014 میں دھرنوں میں شریک تھے۔ یہ نوجوان پشاور اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ، جے یو آئی ف اور اے این پی کے 16 بلدیاتی نمائندے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔