نصرت جہاں چوہدری بنگلہ دیشی نژاد امریکی ہیں۔ فائل فوٹو
 نصرت جہاں چوہدری بنگلہ دیشی نژاد امریکی ہیں۔ فائل فوٹو

امریکا میں پہلی مسلمان خاتون فیڈرل جج مقرر

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے پہلی مسلمان خاتون نصرت جہاں چوہدری کو فیڈرل جج مقرر کرنے کی توثیق کردی۔

نصرت جہاں چوہدری کی نیو یارک میں وفاقی جج کے طور پر تقرری امریکی مسلم کمیونٹی کے لیے خوشی کی بات ہے۔ امریکی گروپوں نے سینیٹ سے وفاقی جج کیلیے پہلی مسلمان خاتون جج کی توثیق ہونے پر جشن منایا۔

نصرت جہاں چوہدری بنگلہ دیشی نژاد امریکی ہیں۔ امریکی سینیٹ سے توثیق کے بعد وہ زاہد قریشی کے بعد فیڈرل جج کے طور پر کام کرنے والی دوسری مسلمان ہوں گی۔