اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائس چانسلرز سے متعلق ڈکیٹ کا لفظ استعمال کرنے پر ایوان میں معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،قومی اسمبلی میں سمندری طوفان سے بچائو کیلیے دعا کی گئی ،خواجہ آصف نے وائس چانسلرز سے متعلق ڈکیت کا لفظ استعمال کرنے پرایوان میں معذرت کرلی۔
وائس چانسلرز نے اسپیکر کو خواجہ آصف کے وائس چانسلرز کو ڈاکو قرار دینے کیخلاف خط لکھاتھا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ اساتذہ کی عزت کرتے ہیں مگر یہ شعبہ بھی ملک کے باقی شعبوں کی طرح کرپشن سے پاک نہیں،میری تقریر میں کرپشن پر زور تھا مگر اس دوران میں وائس چانسلرز سے متعلق ڈاکو کہہ کر تجاوز کرگیا،کرپشن کے جزیرے میں سے ایک تعلیمی ادارے بھی ہیں اسی پر اسی تناظر میں بات کی ۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ مجھ تک تو ابھی تک وائس چانسلرز کا خط نہیں پہنچا میڈیا سے دیکھا مجھے خط لکھا گیا، مجھ خط تو نہیں ملا مگر خواجہ آصف نے ازخود ہی معذرت کرکے اچھا کیا۔