اسلام آباد: جین میریٹ کو پاکستان کے لیے نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
جین میریٹ پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر ہوں گی، وہ جولائی کے وسط میں پاکستان میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں جین نے کہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کی تقرری پر خوشی ہے، مستقبل میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ ورثے، مضبوط لوگوں کے تعلقات، موسمیاتی تعاون اور بڑھتی ہوئی تجارت سے جڑے ہوئے ہیں، دوستی اور دولت مشترکہ کے روابط ایک خوشحال مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں۔جین نے اپنے ٹوئٹر پر اردو کا جملہ بھی لکھا کہ ’آپ سے جلد ملاقات ہوگی‘۔