فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کا بل سینیٹ میں منظور

اسلام آباد: وزیر مملکت شہادت اعوان نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا، پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی نے ترمیمی بل کی مخالفت کی۔

ترمیمی بل کے مطابق الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم کی گئی ہے، الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

ترمیمی بل کے تحت الیکشن کمیشن الیکشن پروگرام میں ترمیم کر سکے گا، الیکشن کمیشن نیا الیکشن شیڈول یا نئی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکے گا۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ 1973 میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے قانون میں الیکشن کمیشن کو اختیار دیا گیا تھا، ضیاء الحق نے ترمیم کردی کہ الیکشن کی تاریخ صدر دے گا، خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے ترمیم کا جائزہ لیا اوراس کی منظوری دی تھی۔

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے اعتراض کیا کہ پارلیمنٹ کو بلڈوز کیا جارہا ہے، قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ صدر اور گورنر دے سکتے ہیں، اس حوالے سے پہلے سے قانون موجود ہے، الیکشن کمیشن کو مکمل اختیار دینا مناسب نہیں۔