کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو ہفتے سے گیس فراہمی کا اعلان کردیا ۔ ترجمان نے کہا کہ سمندری طوفان بپھرجوائے کا رخ تبدیل ہونے کے باعث موسم میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور ایل این جی ٹرمینلز آپریشنل ہو گئے ہیں۔
ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئی سدرن کی انتظامیہ نے صنعتوں اور ان کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہفتہ 17 جون صبح 8 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔