نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی نے شدت اختیار کرلی اور مشتعل عوام نے آج بی جے پی کے ایک اور وزیر کے گھر کو آگ لگادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل دوسرے روز ریاست منی پور میں مشتعل مظاہرین نے بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔ پولیس کے تشدد پر مظاہرین نے قریبی واقع بی جے پی کے وزیر راجن سنگھ کے گھر کو جلادیا۔
گزشتہ روز بھی مشتعل ہجوم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون وزیرِ صنعت کے سرکاری گھر کو نذر آتش کردیا تھا۔خاتون وزیر گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی تھیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پُرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 25 سے زائد زخمی ہوئے ۔