اوٹٓوا(نیٹ نیوز) کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک کے ساتھ جس وین کا تصادم ہوا اس میں معذور معمر افراد سوار تھے۔ کینیڈین پولیس افسر کے مطابق وین ہائی وے پر جنوب میں کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔
ٹرک کمپنی کے سی ای او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے سے متعلق مکمل تفصیلات اکھٹی کررہے ہیں۔
حادثے کے بعد سڑک دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے۔