کراچی: نجی اسکولوں کی فیسوں میں 30 سے 40 فیصداضافہ

اسکولوں کوفیس میں سالانہ صرف 10فیصداضافہ کی اجازت،غیرقانونی طور پرفیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا گیا

               
June 16, 2023 · شہر گزشت
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نجی اسکولوں نے فیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیاجبکہ اسکولوں کوفیس میں سالانہ صرف 10فیصد اضافےکی اجازت ہے۔تفصیلات کےمطابق نجی اسکولوں نےغیرقانونی طور پرفیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ نجی اسکولوں نے فیسوں میں غیرقانونی اضافہ کی منظوری محکمہ تعلیم سے لی۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نےکہاکہ نجی اسکولوں کی فیس میں غیرقانونی اضافہ سےوزیرتعلیم لاعلم ہیں، اسکولوں کو فیس میں سالانہ صرف 10فیصد اضافےکی اجازت ہے۔