یونان میں کشتی ڈوبنے سے 41 پاکستانی لاپتہ

یونان(اُمت نیوز)یونان میں کشتی ڈوبنے سے اکتالیس پاکستانی لاپتہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تمام نوجوان روزگار کے سلسلے میں غیر قانونی طور پر اٹلی اور یونان جا رہے تھے۔ ڈوبنے والے شہریوں کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی اور کھوئی رٹہ سے ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہکھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں بنڈلی کے ایک ہی خاندان کے 12 افراد لاپتہ ہیں۔
4 نوجوان کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں گوڑا بلیال اور دیگر ڈنہ کے رہائشی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 43 نوجوانوں میں سے 2 افراد بچ گئے، باقی لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج

ایتھنز سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں 79 تارکین وطن ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیکڑوں لاپتا ہیں۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ کشتی کے 104 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 سے 100 فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر 750 افراد سوار تھے۔