اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کاامکان

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم دیر ، مالاکنڈ،کو ہستان ، کرم ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے ،کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا ،مری ،گلیات، خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ،گوجرانوالہ،لاہور،ساہیوال،اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی،میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، خوشاب،نورپورتھل،منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، حافظ آباد، قصور میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، لیہ، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے