مالدیپ(اُمت نیوز)5ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو شکست دے دی۔
میزبان ملک مالدیپ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے 63 کے مقابلے 65 کے اسکور سے کامیابی اپنے نام کی۔
کھیل کے آخری لمحات میں دونوں ٹیموں کے درمیان کافی دلچسپ مقابلہ ہوا، ابتدائی 3 کوارٹرز میں پاکستان کو واضح برتری رہی، آخری کوارٹر میں مالدیپ نے شاندار کھیل پیش کیا۔
پاکستان کے زین الحسن خان نے شاندار کھیل کے ذریعے 22 پوائنٹس بنائے جبکہ ضیاء الرحمان نے 15 اور احمد عماد نے 13 پوائنٹس اسکور کیے۔
پاکستان کی باسکٹ بال ٹیم 7 سال بعد کوئی انٹرنیشنل ایونٹ کھیل رہی ہے، جس کا اگلا میچ ہفتے کو بھوٹان کے خلاف ہے۔