گوجرانوالہ (اُمت نیوز ) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق نواحی علاقے نانگرے بھٹی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل نادر علی دم توڑ گیا، آٹھ روز قبل 12 سے زائد ڈاکوؤں نے نادر علی کے گھر میں واردات کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے نادر علی کو زخمی کردیا تھا، نادر علی سی آئی اے گوجرانوالہ میں تعینات تھا۔