سعودی عرب کی شہریوں کو ویکسی نیشن کے بغیر سفرکی اجازت

مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورتحال کے استحکام کی بنیاد پر شہریوں کو بغیر ویکسی نیشن کے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا

               
June 17, 2023 · بام دنیا

سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو کرونا ویکسینیشن کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورتحال کے استحکام کے حوالے سے صحت کے حکام نے جو کچھ پیش کیا اس کی بنیاد پر شہریوں کو بغیر ویکسی نیشن کے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصہ کیا گیا ہے۔ تاہم مجاز حکام وبائی امراض کی صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔