لندن(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر میاں محمد حنیف کی قیادت میں ایک وفد نے پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وفد نے میاں نواز شریف کو فرانس میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا اور دیگر معاملات پر گفتگو کی۔
پارٹی کے قائد میاں نواز شریف نے نوجوان لیگی رہنما راجہ محمد علی کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کیا۔
وفد میں مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما سردار ظہور اقبال، طلعت چوہان، راجہ اشفاق حسین، فیصل سیعد، یوتھ ونگ کے صدر اصغر خان و دیگر شامل تھے۔
میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں لیگی رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے متعلق قائد کو آگاہ کیا اور ان سے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق ہدایات لیں۔
لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کو فرانس سمیت یورپ بھر میں متحرک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
میاں محمد نواز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اوور سیز پاکستانیوں کےلئے آواز اٹھائی ہے۔