پنجاب ،سی ٹی ڈی کا آپریشن،6 دہشت گردگرفتار

لاہور (اُمت نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملتان سے 3 ، گوجرانوالہ سے 2 اور ڈیرہ غازی خان سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے ، دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، لیپ ٹاپ پرائما کارڈ اور 18ہزار 800 روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔بھارت، طوفان کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’بپرجوائے‘ رکھ دیا گیا

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت لیاقت،ندیم، عنایت، عمار، اعجاز اور یونس کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف 6 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق کہ رواں ہفتے227 کومبنگ آپریشنز کے دوران 24 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 11694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔
حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔