لاہور(اُمت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق درخواست پر سماعت 19 جون کو ہو گی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت سےمتعلق کازلسٹ جاری کر دی۔ جسٹس محمد امجد رفیق ،بشری بی بی کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: 61 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پرنظرثانی حکم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر عدالت نے آئی جی بلوچستان ،خیبر پختونخوا ہ سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ عدالت نے چیئرمین نیب سے بشری بی بی کیخلاف ریفرنس سےمتعلق بھی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔