امریکی ایئرپورٹ پر بلی کو بھی نوکری مل گئی

امریکہ(اُمت نیوز)امریکا میں سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بلی کو نوکری پر رکھ لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام پریشان مسافروں کو پُرسکون کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر رکھی گئی بلی کی عمر 14 سال ہے اور اسے پائلٹ کا یونیفارم اور کیپ پہنا کر اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ’ویگ بریگیڈ‘ نامی پروگرام پہلی بار 2013 میں کیلی فورنیا کے ہوائی اڈے پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد پریشان مسافروں کی مدد کے لیے جانوروں کو استعمال کرنا تھا
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پروگرام کتوں تک محدود تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع کی گئی اور اس میں تربیت یافتہ بلیوں اور خرگوشوں کو بھی شامل کیا گیا۔