کراچی (اُمت نیوز) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 جون کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔
کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت ہوں گے۔
خیال رہے کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں عيدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہو سکتی ہے۔
سی ڈی پی سی رپورٹ میں کہا گہا تھا کہ چاند کی پیدائش 18 جون کی شب 9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔