اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جناح پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 6 خواتین کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی اور ایک خاتون کارکن ثناء آصف کو شناخت نہ ہونے پر مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دیگر پانچ خواتین کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ان خواتین میں شاہین ریاض، روبی نیازی، رضیہ سلطان، نورین بٹ اور سمیرا کامران شامل ہیں۔خیال رہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔