آزاد کشمیر کابینہ کایونان کشتی حادثہ پر یوم سوگ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)آزاد کشمیر کابینہ نے یونان کشتی حادثہ پر یوم سوگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں 18 جون کو پرچم سر نگوں رہے گا ،وزیراعظم آزادکشمیر نے چیف سیکرٹری کووزارت خارجہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی،جاں بحق افراد کے ڈیڈ باڈیرز کو واپس لانے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان کے قریب سمندر میں کشتی حادثے میں لاپتہ ہونیوالوں 24 نوجوانوں کا تعلق پاکستان سے ہے،لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان کے قریب سمندر میں کشتی حادثے میں لاپتہ ہونیوالے 13 نوجوانوں کا تعلق گجرات کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں عبداللہ، اسامہ طارق، آفتاب گورائہ، داؤد شہزاد، مخدوم احمد،معاذ صدیق، عامر شامل ہیں ،کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے دو نوجوان عثمان صدیق، عظمت خان کا تعلق بھی گجرات سے ہے ۔ لاپتہ ہونے والے 13 نوجوانوں کے گھروں میں سوگ کا سماںہے،ایف آئی اے ایجنٹ مافیا کے سامنے بے بس ہے ، چند ماہ کے بعد یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے،نوجوان سنہرے مستقبل کیلئے لیبیا سے اٹلی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ کشتی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 5 نوجوانوں کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے ہے، نوجوانوں میں اسد، ارسلان،اسامہ، عمر، وجاہت علی شامل ہیں،کشتی میں ڈوبنے والے میلو ورکاں کے رہائشی 2 نوجوان آپس میں کزن ہیں،2 نوجوانوں کا تعلق نواحی گاو¿ں نتھو سیویا سے ہے،1 نوجوان کا تعلق نواحی گاؤں چک پاکھر سے ہے ،پانچوں نوجوانوں کے گھروں میں سوگ کا سماں ہے، والدین، رشتہ دار نوجوانوں کے زندہ ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں ۔ مزید براں یونان کشتی حادثہ میں ڈسکہ کے 6 نوجوان بھی شامل ہیں،نواحی گاؤں جھرانوالی سے 3 لڑکے ،جامکے چیمہ سے دو اور مندرنوالہ گاو¿ں سے ایک لڑکا شامل ہیں،ذیشان اور چاند افتخار گاؤں جھارنوالی سے زین علی مندرنوالہ کے ہیں