میرپور (اُمت نیوز) میرپور میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 9 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرپور آزاد کشمیر کے ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو یورپ بھیجنے والے 9 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے ہیں، یونان کشتی حادثے میں کھوئی رٹہ کے 24 سے 26 لوگ شامل تھے۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان نے مزید کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے 9 ایجنٹوں کے خلاف تھانہ کھوئی رٹہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔